جونیئر ہاکی عالمی کپ- 2021: امریکہ، چلی اور ملیشیا کی ٹیموں کی بھونیشور آمد

بھونیشور: ایف آئی ایچ ہاکی مرد جونیئر عالمی کپ 2021 کے لئے امریکہ اور چلی کی ٹیمیں جمعرات کو بھونیشور پہنچ گئیں۔ اس سے پہلے بدھ کی شب ملیشیا کی ٹیم بھی یہاں پہنچی تھی۔

Share
Written by
19 November 2021 @ 00:23
पल पल न्यूज़ का समर्थन करने के लिए advertisements पर क्लिक करें
Subscribe to YouTube Channel
 
FILE PHOTO

امریکی ٹیم کے چیف کوچ پیٹ ہیرسن نے جمعرات کو ایک بیان میں کہاکہ کیلی فورنیا میں ہمارا کیمپ تھا۔ تقریباً دس دن کا وقت تھا۔ اس لئے ہم نے وہاں ایک تربیتی کیمپ میں حصہ لیا۔ ہم ایک ٹیم کے طورپر تیاری کررہے تھے، اس لئے ہم میدان میں اترنے کے لئے تیار ہیں۔ بھونیشور کے مشہور کلنگا اسٹیڈیم میں مقابلہ کرنے کیلئے کھلاڑی بہت پرجوش ہیں۔کئی لوگوں کے لئے یہ پہلی بار ہے کہ وہ اس طرح کے ہاکی کے ماحول میں رہے ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ کھلاڑیوں کو سچ میں اس ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلنے میں لطف آئے گا۔ چلی کے کپتان نکولس ابوجاتم نے ٹیم کی تیاریوں کے بارے میں کہا کہ ہم کافی تیاری کررہے ہیں۔ ہم پین امریکن چمپئن شپ کا حصہ تھے، جو ہمارے عمل کا ایک بڑا حصہ تھا۔بعد میں ہم نے اپنے اسٹاف کے ساتھ عالمی کپ کے لئے تربیت جاری رکھی۔ملیشیا کے چیف کوچ والیس ٹین نے مشہور کلنگا اسٹیڈیم میں کھیلنے کے امکانات پر کہا ہماری ٹیم کلنگا اسٹیڈیم میں کھیلنے کے لئے بہت پرجوش ہے کیونکہ یہ ایک بڑا اور مشہور اسٹیڈیم ہے۔ یہاں کئی بڑے ٹورنامنٹ منعقد کئے گئے ہیں اور کئی لیجنڈ یہاں کھیل چکے ہیں۔خیال رہے کہ امریکی ٹیم 25نومبر کو اسپین کے خلاف مقابلہ کے ساتھ اپنی مہم کی شروعات کرے گی جبکہ چلی اور ملیشیا، جنہیں بیلجیئم اور جنوبی افریقہ کے ساتھ گروپ اے میں رکھا گیا ہے 24نومبر کو ٹورنامنٹ کے اپنے پہلے میچ میں ایک دوسرے کے سامنے ہوں گے۔پول سی میں امریکہ کے ساتھ کوریا، اسپین اورنیدرلینڈ موجود ہیں۔ گروپ مرحلہ میں ان ٹیموں کے مابین سخت مقابلہ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔

पल पल न्यूज़ से जुड़ें

पल पल न्यूज़ के वीडिओ और ख़बरें सीधा WhatsApp और ईमेल पे पायें। नीचे अपना WhatsApp फोन नंबर और ईमेल ID लिखें।

वेबसाइट पर advertisement के लिए काॅन्टेक्ट फाॅर्म भरें